بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا شکریہ ادا کیا

بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا ...
بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا شکریہ ادا کیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پی آئی اے کا بد قسمت طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوا تو اس میں سوار افراد اپنے پیچھے آنسو اور کہانیاں چھوڑ گئے ۔بد قسمت طیارے پر پانچ کریو ممبر اور 42مسافروں کے ساتھ ساتھ ائیر ہوسٹس عاصمہ نے حادثے سے پہلے اپنے سسر کے ساتھ آخری بات چیت کرتے ہوئے سسر کا شکریہ ادا کیا ۔عاصمہ کے سوگواران میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں ۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

ائیر ہوسٹس عاصمہ کے سسر نے کہا کہ وہ بہت اچھی بیٹی تھیں جو تمام گھر والوں کا خیال رکھتی تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ میں نے عاصمہ کو ٹیلی فون کیا لیکن اس سے بات نہیں ہو سکی لیکن پندرہ منٹ کے بعد اس نے پیغام بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا ”شکریہ ابو “۔عاصمہ کے دو چھوٹے بچے میں جن میں چار سالہ طلحہ اور ایک سالہ امہ ہانی شامل ہیں جس کی دو دن پہلے سالگرہ تھی ۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

اسلام آباد -