جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو دعا کی کہ تمام لوگ خیریت سے ہوں :بھائی جنید جمشید

جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو دعا کی کہ تمام لوگ خیریت سے ہوں :بھائی جنید ...
جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو دعا کی کہ تمام لوگ خیریت سے ہوں :بھائی جنید جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف نعت خواں و مبلغ دین جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو میں نے دعا کی کہ طیارے میں موجود سب لوگ خیریت سے ہوں ،دل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جنید نے کہا کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوا تو جنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے ۔انہوں نے بتا یا کہ جنید جمشید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی لیکن وہ بہت ہی شفیق انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید نے جس طرح اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی سے نوجوان نسل کو پیغام دیااس طرح کے لوگ بہت کم ہوتے ہیں ۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

مزید :

کراچی -