پاک فوج نے جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا ، لاشوں کی اسلام آباد منتقلی کیلئے انتظامات مکمل

پاک فوج نے جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا ، لاشوں کی اسلام آباد منتقلی کیلئے ...
پاک فوج نے جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا ، لاشوں کی اسلام آباد منتقلی کیلئے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے جوان امداد ی کاموں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور شناخت کیلئے لاشوں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کرنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر تعینات کردیئے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان حویلیاں میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اورجائے حادثہ کو حصار میں لے لیا گیا ہے ۔

 اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ تباہ

پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے میتوں کو ایبٹ آباد سے پمز ہسپتال لایا جائے گا جہاں انکا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا ۔
یاد رہے گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 47طیارہ ایک انجن بند ہونے کے بعد حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں مذہبی سکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ نیہا سمیت 48افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ ، اہلیہ اور بیٹی بھی شامل تھے۔

مزید :

قومی -