ہفتہ اور اتوار کے دوران شمالی علاقوں میں بارش کی امید ہے : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ہفتہ اور اتوار کے دوران بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
کراچی میں زور دار دھماکا، تفصیلی خبر پڑھنے کیلے یہاں کلک کریں
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی 06، گوپس، ہنزہ منفی 04، گلگت منفی 02 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 05، کراچی 15، پشاور 07، کوئٹہ 02، چترال 01، گلگت میں منفی 02اور ہنزہ میں منفی 04رہنے کا امکان ہے ۔