مسافروں کے رشتہ دار اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گئے، دھاڑیں مار کر روتے رہے

مسافروں کے رشتہ دار اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گئے، دھاڑیں مار کر روتے رہے
مسافروں کے رشتہ دار اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گئے، دھاڑیں مار کر روتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چترال سے آنے والی بدقسمت پرواز میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین بڑی تعداد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچےاور دھاڑیں مار ما ر کرروتے رہے تاہم سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی وجہ سے انہیں معلومات کے حصول میں دشواری رہی۔ ائرپورٹ پر کوئی ایسا ڈیسک یا کاﺅنٹر نہ بنایا گیا جس سے متاثرہ شہری معلومات لے سکتے۔ حادثے کی خبر ٹی وی پر نشر ہونے کے فوراً بعد مسافروں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد ائرپورٹ پر پہنچ گئی اور لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے دھاڑیں مار کر روتے رہے، ایئرپورٹ پر ہرطرف آہ و بکا اور افراتفری کے مناظر تھے ، کوئی اپنا بھائی کھو بیٹھے تو کسی نے اپنے سہاگ کی قربانی دیدی۔

طیارہ حادثہ،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اظہار افسوس

مزید :

راولپنڈی -