طیارہ حادثہ ،ریسیکو آپریشن مکمل ،شناخت کا عمل جاری ،جنید جمشید کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی

طیارہ حادثہ ،ریسیکو آپریشن مکمل ،شناخت کا عمل جاری ،جنید جمشید کی لاش کی ...
طیارہ حادثہ ،ریسیکو آپریشن مکمل ،شناخت کا عمل جاری ،جنید جمشید کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا اور ایبٹ آباد کے ہسپتال میں لاشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے لیکن معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی لاش شناخت نہ ہوسکی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چترال حادثے میں ایئرہوسٹس سمیت 5 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ جنید جمشید اور ڈی سی او چترال کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو دعا کی کہ تمام لوگ خیریت سے ہوں :بھائی جنید جمشید
چترال جہاز حادثے میں جاں بحق افراد کے غمزدہ لواحقین غم سے نڈھال ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے ہاہر جمع ہیں جو اپنے پیاروں کی میتوں کی شناخت کے منتظر ہیں۔جاں بحق افراد میں چترال کے محمد نواز، محمد تکبیر خان، فرہاد عزیز، سمیع اللہ اور احسن خان نامی افراد کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ایئر ہوسٹس کی میت کو ان کے شوہر نے لاکٹ کی مدد سے شناخت کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں اختر محمود کے لواحقین بھی میت کے لیے پریشان ہیں۔ایوب میڈیکل کمپلیکس ذرائع کے مطابق ہسپتال لائی گئی تمام میتوں کے خون کے ٹیسٹ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔ تمام میتوں کو اسلام آباد میں تصدیق کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -