تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے گاڑی الٹنے سے زخمی
بھکر (ویب ڈیسک) تھل کے نزدیکی علاقہ اوبھل میں تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی الٹنے کے نتیجے میں محمد بن ابو فہد، محمد بن خطیب زخمی ہو گئے جنہیں آر ایچ سی حیدرآبادتھل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے جھنگ منتقل کر دیا گیا ۔
یادرہے کہ قطری شہزادے تلور کا شکار کھیلنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔
قطر سے آنیوالے شاہی خاندان کے ’ہتھیاروں‘ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔