جنید جمشید سے متعلق خبر کو دل تسلیم نہیں کر پا رہا ،سلمان احمد دوست کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )طیارہ حادثے کا شکار ہونے والے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کے دوست اور گلو کار سلمان احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید سے متعلق خبر کو دل تسلیم نہیں کر پا رہا ،وہ ہمیشہ غریبوں کی مدد کرتے تھے ،ہماری دوستی روحانی تھی ،انداز میں ضرور فرق تھا لیکن دوستی مضبوط تھی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد آبدیدہ ہو گئے ،ان کا کہنا تھا کہ نیو یار ک جاتے ہوئے طیارے میں جنید جمشید سے متعلق خبر انٹر نیٹ پر دیکھی ،اس خبر کو دل ابھی تک تسلیم نہیں کر پا رہا ۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید میری زندگی کے ہر پہلو سے واقف تھے ،اب ہم جنید سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں ،زندگی بہت نازک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں پہلے جنید جمشید سے بات ہوئی تھی ،جنید نے فون پر ترانہ ترتیب دینے کی خواہش کی جس کو مل کر تکمیل تک پہنچا یا تھا ۔