طیارہ حادثہ ، امدادی کاموں میں مصروف فوجی جوانوں نے جہاز کا بلیک باکس ڈھونڈ نکالا
ابیٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈ نکالا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں میں تباہ ہونے والے طیارے پی کے 661کا بلیک باکس مل گیا ہے ، امدادی کاموں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں نے رات گئے جہاز کے ملبے سے بلیک باکس کو نکال کرلیا جس سے حادثے کے محرکات کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے گی ۔
کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دھماکا، تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
پاک فوج کے جوانوں نے بلیک باکس سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کر دیا ہے اور انویسٹی گیشن بورڈ اس کی جانچ پڑتال کریگا جس کے بعد اسے ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس بھیجا جائے گا تاہم ڈی کوڈنگ کے عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پاک فوج کے جوان جائے حادثہ پر پہنچے اورآگ بجھانے کے بعد میتوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد این ڈی ایم اے کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں شریک ہوگئے ۔ فوجی جوانوں نے 48افراد کی میتیں جہاز کے ملبے سے نکالنے کے علاوہ حادثے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے والا بلیک باکس بھی ڈھونڈ نکالا ۔بلیک باکس میں پائلٹس کی کنٹرول ٹاور سے ہونے والی گففگو اور پائلٹس کی آپس میں ہونے والی بات چیت ریکارڈ ہوتی ہے۔
#PK661 's black box has been found - this is the moment when army soldiers found it pic.twitter.com/HmJN6cTCDB
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 7, 2016