بدقسمت طیارے کے حادثے میں چترال کے شاہی خاندان کا رکن بھی بیٹی سمیت جان کی بازی ہارگیا
ایبٹ آباد(اے این این) حویلیاں میں تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں چترال کا شاہی خاندان بھی سوار تھا ۔
ذرائع کے مطابق حویلیاں کے قریب تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں چترال کے شاہی خاندان کے ارکان بھی سوار تھے۔ شہزادہ فرحت اور ان کی بیٹی بھی اسلام آباد آرہے تھے جس کی شاہی خاندان نے بھی تصدیق کردی ۔
طیارہ حادثہ :پی آئی اے نے مسافروں کے لواحقین کوامدادی رقم دینے کا اعلان کر دیا
یادرہے کہ چترال سے اسلام آباد آنیوالا طیارہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں ڈی سی چترال اور معروف نعت خواں جنید جمشید بھی سوار تھے ، طیارے کی تباہی کی وجہ سے اس میں سوار تمام مسافر وں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا تھا۔