موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو مری میں اتار لیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد موسم کی خرابی کے باعث واپس اتار لیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے مظفر آباد جا نا تھا ،ان کے ہیلی کاپٹر نے مظفر آباد جانے کے لیے اسلام آباد سے اڑان بھری تو تھوڑ ی ہی دیر بعد موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو مری میں اتارلیا گیا ۔بتا یا جا رہاہے کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں وزیراعظم مظفر آباد جائیں گے لیکن اگر موسم بدستور خراب رہا تو وزیراعظم واپس اسلام آباد آجائیں گے ۔