برازیلی فٹ بال کلب کو لے جانیوالے طیارے کی تباہی پر ائیر لائن کا سربراہ گرفتار

برازیلی فٹ بال کلب کو لے جانیوالے طیارے کی تباہی پر ائیر لائن کا سربراہ ...
برازیلی فٹ بال کلب کو لے جانیوالے طیارے کی تباہی پر ائیر لائن کا سربراہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ویب ڈیسک) لاطینی امریکی ملک بولیویا میں حکام نے لامیا ائیرلائن کے سربراہ گسٹافوورگاس کو گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ 28 نومبر کو کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 71 افراد ہلاک ہوئے ، ہلاک شدگان میں برازیلی فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے جو علاقائی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے روانہ ہوئے تھے ، اب اس طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے سلسلے میں لامیا ائیرلائن کے سربراہ ریٹائرڈ ائیرفورس جنرل گسٹا فوروگا س حراست میں لے لیا گیا ہے ، طیارہ ایندھن ختم ہو جا نے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

فضائی کمپنی کی ایک افسر سیلیا کسٹیڈو کے مطابق اس نے پائلٹ کو ایندھن کی کمی سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا ، اس افسر نے دھمکیاں ملنے پر اب برازیل میں پناہ طلب کرلی ہے۔

بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا شکریہ ادا کیا