پلاسٹک سرجری کی ضرورت بوڑھی اداکاراؤں کو ہوگی: میرا
لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار میر انے کہا ہے کہ میرے حاسدین اکثر میر ے چہرے کے حوالے سے پلاسٹک سرجری کی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ میری اپنی ذاتی زندگی ہے میں کیاکرتی ہوں،کہاں جاتی ہوں ، اس سے کسی کاکوئی تعلق نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ حاسدین کا مخصوص ٹولہ ہر وقت میری کردار کشی میں لگا رہتا ہے لیکن مجھے ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
’گڑنالوں عشق مٹھا‘کوہلی اور انوشکاشرماکی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
میرا نے کہاکہ میں نے اپنے چہرے کی کوئی سرجری نہیں کروائی میرا قدرتی حسن ابھی تک برقرار ہے۔پلاسٹک سرجری کی ضرورت ان بوڑھی اداکاراؤں کو ہے جو میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں۔ انہوں نے اس الزام کی نفی بھی کی کہ میں نے اپنی والدہ کو گھر سے نکال دیا حالانکہ یہ ایک بے بنیاد بات تھی جس کو دانستہ طور پر میڈیا میں لایا گیا۔ میری والدہ میرے لئے قابل احترام ہے ہیں۔