انڈس موٹر کمپنی نے ”ہیلکس ریوو“ اور” فارچیونر“کے ماڈل لانچ کر دیے

انڈس موٹر کمپنی نے ”ہیلکس ریوو“ اور” فارچیونر“کے ماڈل لانچ کر دیے
انڈس موٹر کمپنی نے ”ہیلکس ریوو“ اور” فارچیونر“کے ماڈل لانچ کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں نت نئی گاڑیاں متعارف کرانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی ) نے 2 نئے ماڈل لانچ کر دیے ۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کمرشل اور ایس یو وی رینج میں ”ہیلکس ریوو“ اور فارچیونر “کے ناموں سے گاڑیوں کے 2نئے ماڈل پیش کر دیے ہیں ۔

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دھماکا ، تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر ایچ نکاجیماکا کہنا تھا کہ کمپنی نے ہیلکس اور فارچیونر گاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں اور پاکستان میں سڑکوں کی حالت ، ڈرائیونگ کے طریقے کار ، ٹریفک کی صورت حال کے ساتھ ساتھ صارفین اور ڈیلرز کی رائے بھی حاصل کی اور ایک طویل تحقیق اور مشاہدے کے بعد ہم نے نئی ہیلکس اور فارچیونر گاڑیوں کو ترتیب دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلکس کے نئے ماڈل کا ڈھانچہ کشادہ اور انجن کی کارکردگی بہت بہتر ہے جس میں 6نئے سپیڈ ٹرانسمیشن اور لیف سسپینشن بھی موجود ہے جس سے پرسکون اور آرام دہ ڈرائیونگ کو ممکن بنایا گیا ہے ۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

آئی ایم سی چیف آپریٹنگ آفیسر علی اصغر جمالی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کرتا ہوئی ملک ہے جو آٹو انڈسٹری کیلئے بہت خوش آئندہ ہے اور اگر یہ ترقی اسی طرح جاری رہتی ہے تو ہمارے خیال میں 2025ءتک مارکیٹ میں گاڑیوں کی طلب 3لاکھ 50ہزار کی سطح تک پہنچ جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کر کے نہ صر ف ملک کیلئے ہم قیمتی زر مبادلہ کی بچت کر رہے ہیں بلکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر گاڑیاں فراہم کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ ہماری گاڑیاں 1993ءکے مقابلے میں بہت سستی ہو چکی ہیں ۔

مزید :

بزنس -