جنید جمشید نے دو نہیں، 3شادیاں کیں، تیسری بیگم ہمراہ تھیں: رپورٹ

جنید جمشید نے دو نہیں، 3شادیاں کیں، تیسری بیگم ہمراہ تھیں: رپورٹ
جنید جمشید نے دو نہیں، 3شادیاں کیں، تیسری بیگم ہمراہ تھیں: رپورٹ

  

ملتان(ویب ڈیسک) فضائی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے جنید جمشید ماضی کے معروف پاپ سنگر اور موجود مذہبی سکالر تھے، ان کا نام دنیا کے 500 بااثر افراد کی لسٹ میں بھی شامل تھا۔ جنید جمشید مذہبی سکالر کے علاوہ معروف نعت خواں اور سماجی کارکن تھے اور 13 بار حج کی سعادت حاصل کرچکے تھے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق  جنید جمشید نے 3 شادیاں کی تھیں ان کی بڑی بیگم عائشہ جنیدسے ان کے 3بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی انھوں نے اپنے بڑے بیٹے تیمور جنید کی شادی دھوم دھام سے کی تھی۔ ان کی دوسری بیگم کا تعلق اسلام آباد اور حادثے میں جاں بحق ہونے والی نیہاجنید کا تعلق لاہور سے تھا۔ دونوں بیگمات سے ان کی کوئی اولادنہیں ہے۔جنید جمشید نے بطور پاپ سنگر بطورمذہبی سکالر اوربطور نعت خواں پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کیا۔انھیں بے حد پسند کیا جاتا تھا وہ دوستوں کو بتاتے تھے کہ میں نے بطور پاپ سنگربھرا مجمع چھوڑ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھ پر پھر مہربانی کی،میں جب مذہبی لیکچر کیلئے کہیں بھی جاتا ہوں تو اسی طرح مجمع اکٹھا ہوجاتا ہے اور توجہ سے اللہ کا ذکر سنتا ہے۔

جنید جمشید سے متعلق خبر کو دل تسلیم نہیں کر پا رہا ،سلمان احمد دوست کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

جنوبی پنجاب میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے انھوں نے ناقابل فراموش خدمت سر انجام دی ہیں۔ ملتان میں انھوں نے متعدد بار تعلیمی اداروں میں ہونیوالی تقریبات میں شرکت کی اور نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، خود بھی خون کا عطیہ دیا تھا۔

مزید :

ملتان -