حکمران ٹولے کا جہاز پاناما کی دلدل میں دھنس گیا: سراج الحق

حکمران ٹولے کا جہاز پاناما کی دلدل میں دھنس گیا: سراج الحق
حکمران ٹولے کا جہاز پاناما کی دلدل میں دھنس گیا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کی دلدل میں حکمران ٹولے کا جہاز دھنس چکا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف پہلے دن سے یہی ہے کہ پاناما لیکس میں کوئی مقدس گائے نہیں سب کااحتساب ہوناچاہیئے، پاناما پیپرز میں جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیئے لیکن احتساب نواز شریف اور ان کے خاندان سے شروع کیا جائے۔

بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا شکریہ ادا کیا

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے لئے سپریم کورٹ ہی ٹی او آرز بنا لے اور حکمران خاندان کے بعد پاناما پیپرزمیں شامل لوگوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کی دلدل میں حکمران ٹولے کا جہاز دھنس چکا ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے، حکمرانوں کے پاس صرف سچائی کا راستہ رہ گیا ہے، حکومت جتنا جھوٹ کا سہارا لے گی تو مزید دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کو کیس کا بینادی جز قرار دیا جائے اور وزیراعظم پاناما پیپرز پر کمیشن بننے کے بعد اختیارات استعمال نہ کریں۔

مزید :

اسلام آباد -