شہری نے ٹیلی فون کرکے طیارے کی تباہی کی اطلاع دی تو ایوی ایشن حکام نے کیا جواب دیا؟ آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ پی کے 661اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل ہی انجن میں خرابی کی وجہ سے حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا اورجب ایک عینی شاہدشہری نے طیارے کے گرنے کی اطلاع بے نظیرایئرپورٹ پر ایوی ایشن حکام کو دی تو اُنہوں نے ایئرپورٹ منیجر سے رابطے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق طیارے نے سہہ پہر3بج کر 55منٹ پر ٹیک آف کیا اور 4بج کر 40منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن سوا چار بجے گرکرتباہ ہوگیا، پائلٹ نے چار بج کر نو منٹ پر مے ڈے کال کی جس سے لگتاہے کہ انجن اچانک فیل ہوگیاتھااورسواچار بجے ریڈار سے طیارہ غائب ہوگیاتھا ۔
پاکستان میں اخبارات نے طیارہ حادثے کے بارے میں کیا کیا لکھا ، گزشتہ روز کی تمام تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق رابطے کے فوری بعد بے نظیر بھٹوایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ہنگامی لینڈنگ کیلئے انتظامات کیے گئے جبکہ فائربریگیڈ کو بھی موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی لیکن پھر بٹولنی کے ایک رہائشی عینی شاہد کی طرف سے چار بج کر پینتیس منٹ پر طیارے کی تباہی کی اطلاع دی تو اسے ایئرپورٹ منیجر کیساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی کیونکہ وہی متعلقہ عہدیدار تھے۔
قطری شہزادے بھی حادثے کا شکار، انتہائی تشویشناک خبرآگئی،یہاں کلک کریں۔