چترال میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوفزدہ ہو گئے
چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن )چترال اور گرد و نواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح چترال اور گرد و نواح میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کی گہرائی 60کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر ایریا تھا ۔واضح رہے کہ زلزلے سے پہلے گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں موجود تمام لوگ جاں بحق ہو گئے ۔