پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق کریو ممبر عاصمہ کے شوہر کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق کریو ممبر عاصمہ کے شوہر کی ہلاکت کی خبر ...
پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق کریو ممبر عاصمہ کے شوہر کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی کریو ممبر عاصمہ عادل کے شوہر کی صدمے سے ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی اور وہ بے چارے اپنی اہلیہ کا جسد خاکی وصول کرنے کی کوشش میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے خود اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے حویلیاں میں تباہ ہونے والے طیارے پی کے 661کی ایئر ہوسٹس عاصمہ عادل کے حوالے سے یہ خبر نشر کی کہ انکی موت کی خبر سن کر مرحومہ کے شوہربھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں اور آج ان دونوں کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ٹی وی چینل نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے یہ تک رپور ٹ کر دیا کہ دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ آج سوک سینٹر ایئر پورٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ تاہم یہ خبر بھی غلط اور من گھڑت ثابت ہو ئی ہے کیونکہ کریو ممبر عاصمہ کا شوہر زندہ سلامت ہے اور اپنی اہلیہ کی میت وصول کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں مسافروں کی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی

بعدازاں جیو  نیوز کی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ کے شوہر نے اپنی موت کی تردید کردی اور واضح کیا کہ کسی رشتہ دار کی طرف سے انہیں تصدیق کیلئے فون کال کی گئی اور پھر چینل پر چلنے والی خبر سے آگاہ کیا۔ 

یاد رہے اس سے قبل بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس نے پی آئی اے کے طیارے کے مسافروں کی آخری گفتگو کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک غلط اور انتہائی خطرناک آڈیو چلادی۔ اس آڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ طیارہ حادثے سے ایک منٹ قبل ریکارڈ کی گئی ہے مگر درحقیقت یہ آڈیو پی کے 661 طیارے میں موجود مسافروں کی نہیں تھی بلکہ اتحاد ایئر ویز کے طیارے کے مسافروں کی تھی جو 2016ءمیں ریکاڈ ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -