حادثے کا شکار بد قسمت طیارے کا بلیک باکس آج مل گیا ،گزشتہ روز اس حوالے سے غلط خبریں چلائی گئی تھیں :ریسکیو ورکر

حادثے کا شکار بد قسمت طیارے کا بلیک باکس آج مل گیا ،گزشتہ روز اس حوالے سے غلط ...
حادثے کا شکار بد قسمت طیارے کا بلیک باکس آج مل گیا ،گزشتہ روز اس حوالے سے غلط خبریں چلائی گئی تھیں :ریسکیو ورکر

  

حویلیاں (مانیٹرنگ ڈیسک )حاد ثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے پی کے 661کے ملبے سے بلیک باکس آج نکال لیا گیا ،گزشتہ روز بلیک باکس ملنے کے حوالے سے چلنے والی خبریں افواہوں پر مبنی تھیں ۔

جنید جمشید کی میت کی شناخت ابھی نہیں ہو ئی ،لواحقین کے ڈی این اے میں 6سے 8دن لگ سکتے ہیں : طارق فضل چودھری

تفصیل کے مطابق ریسکیو ورکر ز نے بتا یا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے آج بلیک باکس نکا لا گیا ہے ،کل بلیک باکس سے متعلق ملنے کی باتیں افواہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فلائیٹ ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈ طیارے کے پچھلے حصے میں محفوظ تھا ۔ریسکیو ورکر کا کہنا تھا کہ بلیک باکس سے متعلق کل نشاندہی ہو گئی تھی ،احتیاطی طور پر آج نکا لا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلیک باکس چیئر مین سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ منیر اکرم کے حوالے کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کا بلیک باکس حاصل کر لیا گیا ۔ادھر گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے بتا یا تھا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانس کی کمپنی کو بھیجا جائے گا ۔

مزید :

قومی -