پشاور میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ،گہرائی اور مرکز کا پتہ لگا یا جا رہا ہے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔افغان میڈ یا کے مطابق دارالحکومت کابل اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔