ڈپٹی کمشنر چترال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، والدہ نے میت گھر لانے کی بجائے قبرستان لیجانے کی اجازت دید ی

ڈپٹی کمشنر چترال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، والدہ نے میت گھر لانے کی بجائے ...
ڈپٹی کمشنر چترال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، والدہ نے میت گھر لانے کی بجائے قبرستان لیجانے کی اجازت دید ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن )مرحوم ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تاہم انکی والدہ نے بیٹے کی میت گھر کی بجائے قبرستان لیجانے کی اجازت دیدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ ، اہلیہ اور بیٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، لیگی رہنما ظفر الحق ا ور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی والدہ نے بیٹے ، بہو اور پوتی کی میتیں گھر لانے کی بجائے سیدھا قبرستان لیجانے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ کی اجازت کے بعد اب تینوںمیتیں تدفین سے قبل انکے گھر لیجانے کی بجائے قبرستان پہنچائی جائیں گی جہاں انکی تدفین ہو گی ۔
دوسری جانب پمز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے مکمل ہونے تک کولڈ سٹوریج میں رکھی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -