تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی ،پانچ رکنی بینچ فیصلہ دے :عمران خان

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی ،پانچ ...
تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی ،پانچ رکنی بینچ فیصلہ دے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن  )پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پاناما لیکس کیس پر کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ اس کیس کا فیصلہ کرے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز صاحبان روزانہ کی بنیادوں پر کیس کی سماعت کر کے جلد سے جلد فیصلہ کریں ۔
بنی گالا میں شیخ رشید اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ساری جماعت اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے اور ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاناما لیکس کیس پر کمیشن نہ بنا یا جائے بلکہ سپریم کورٹ کا یہ ہی پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے ۔انہوں نے کہا کہ قوم آٹھ مہینے سے پاناما لیکس کیس میں پھنسی ہوئی ہے ،عدالت اعظمیٰ روزانہ کی بنیادوں پر اس کیس کی سماعت کے کر جلد سے جلد فیصلہ سنائے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہماری ایک دستا ویز پر اعتراض ہوا جو کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لی گئی تھی ،اس دستا ویز کے مطابق مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینی فشری آنر تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک نومبر کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو بلا کر کہا تھا کہ پاناما لیکس کیس کی وجہ سے سارا ملک گروی رکھا ہوا ہے ،جلد سے جلد اس معاملے کو حل ہونا چاہیے ،عدالت نے تحریک انصاف سے بھی اپیل کی تھی کہ سڑکوں کے بجائے عدالت میں آئیں اور سپریم کورٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جب کیس شروع ہو گا تو سپریم کورٹ بھی تحقیقات کرے گی ۔عمران خان نے کہا کہ کل کی سماعت میں تحریک انصاف کیس جیت گئی ہے کیونکہ اس سماعت میں نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ والی تقریر سیاسی تھی جس کامطلب یہ ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا کہ مے فیئر اپارٹمنٹس کے حوالے سے تمام دستاویزات موجود ہیں اور منی ٹریل بھی عدالت کو فراہم کردی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ میں ان کا وکیل کہتا ہے کہ تب دبئی میں پرچی پر کام چلتا تھا ،اس وقت فیکس مشینیں موجود نہیں ہوتی تھیں ،اس وقت کے دستا ویزات نہیں مل سکتے ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں یہ بات کیوں نہیں بتا ئی کہ دستا ویز ات موجود نہیں ہیں ،پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر نواز شریف نے لکھی ہوئی تقریر میں جھوٹ بولا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -