متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنیوالے 10بھارتی نوجوانوں کو سزائے موت سنا دی

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنیوالے 10بھارتی نوجوانوں ...
متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنیوالے 10بھارتی نوجوانوں کو سزائے موت سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے والے 10بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی ۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10نوجوانوں کو پاکستانی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ ایک ملزم کو 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔فریقین میں گزشتہ سال دسمبر میں شراب فروشی کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دس بھارتی نوجوانوں نے پاکستانی کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا ۔

ڈپٹی کمشنر چترال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، والدہ نے میت گھر لانے کی بجائے قبرستان لیجانے کی اجازت دید ی

عدالتی فیصلے کے بعد مجرموں کے لواحقین نے انکی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بچوں کو سزا سے بچایا جائے ۔مجرموں میں ہرپریت سنگھ۔ اجے کمار ، ستمندر سنگھ ، چندر شیکھر، ہجندر، کلوندر سنگھ، دھرم ویر سنگھ، ترسیم سنگھ ، گرپیت سنگھ ، جگجیت سنگھ اور ٹونی شامل ہیں ۔
ماضی میں بھی مجرموں کے ورثاءنے بی جے پی اور اے پی پی کے رہنماﺅں سے رابطے کیے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ انکے بچوں کو واپس بھارت لایا جائے مگر کچھ نہ ہو سکا جس کے بعد انہوں نے ایک شخص کی مدد سے ابو ظہبی کی ہائی کورٹ میں ایک اپیل بھی دائر کی تھی ۔
عدالت سے سز ا پانے والے تمام نوجوان غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو متحدہ عرب امارات میں پلمبر ، الیکٹریشن ، مستری اور بڑھئی کی نوکریاں کر رہے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -