بنوں میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ میں دھماکہ،ایک مزدور جاں بحق
بنو ں (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بنو ں کے علاقے دتہ خیل میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاش سرد خانے بھیج دی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا شخص مزدور تھا جو روزی کمانے گھر سے نکلا تھا ۔