بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران بھوشنور کمار نے گیند مار کر ایمپائر کو زخمی کردیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بھارتی کھلاڑی بھوشنورکمار نے فیلڈنگ کے دوران گیند پھینک کر آسٹریلوی ایمپائر کو زخمی کردیا جنہیں فیلڈ سے باہر لے کر جانا پڑا ۔
تفصیل کے مطابق بھار ت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ جاری ہے ،اس دوران 49ویں اوور میں برطانوی کھلاڑی نے لیگ پر شارٹ کھیل کر ایک رن لینے کے لیے دوڑ لگا ئی تو لیگ پر موجود بھوشنور کمار نے گیند پکڑ کر کیپر کی طرف پھینکی لیکن گیند کیپر کے پاس جانے کے بجائے لیگ ایمپائر پاول ریفل کے سر پر لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو کر گراﺅنڈ پر گر پڑے ۔پاول ریفل کو گیند لگنے کے بعد دیگر کھلاڑی اور میڈ یکل کی ٹیم فوری طور پر ان کی طرف بھاگی اور انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فیلڈ سے باہر لے گئی ۔پاول ریفل کی جگہ تھرڈ ایمپائر مریس ارامس نے فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔