پاکستان مخالف دشمنی میں اندھے بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں دو ماہ پہلے دو پاکستانی بچوں کو گرفتار کر لیا

پاکستان مخالف دشمنی میں اندھے بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں دو ماہ پہلے دو ...
پاکستان مخالف دشمنی میں اندھے بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں دو ماہ پہلے دو پاکستانی بچوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے خلاف جارحیت پر مبنی سوچ میں مبتلا بھارت نے دسویں جماعت کے دو طالب علموں کو پکڑ کر اڑی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث دہشت گرد قرار دے دیا ۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر غلطی سے سرحد پار کرجانے والے دو پاکستانی بچوں کو بھارتی فوج نے پکڑ کر ان پر اڑی حملے میں سہولت کاری کا الزام عائد کردیا۔ بچوں کے خاندان اور سکول پرنسپل نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ دونوں بچے دسویں جماعت کے طالب علم ہیں ۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے بتا یاکہ دونوں افراد نے اعتراف کیا کہ وہ جیش محمد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی سہولت کاری کر رہے تھے جو اڑی حملے میں ملوث تھے ۔گرفتار بچوں میں سے ایک کا نام فیصل حسین اعوان ہے جو کہ آزاد کشمیر میں کومی نامی گاﺅں کا رہائشی ہے جبکہ اس کے سکول کا ساتھی احسن خورشید ہے جو کہ مظفر آباد میں ہٹیاں بالا تحصیل کا رہائشی ہے ۔دونوں نوجوانوں کو اڑی حملے کے تین دن بعد 21ستمبر کو گرفتار کیا گیا ۔
انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل اعوان کے بھائی غلام مصطفی تبسم نے بتا یا کہ دونوں دوست 17ستمبر تک گھروں میں موجود تھے حالانکہ اس تاریخ کو اڑی حملے میں ملوث دہشت گرد ایل او سی کراس کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بھارتی قید میں ہے اور میں اس بات پر کوئی تنازع نہیں چاہتا ،اس لیے اب تک میڈ یا سے رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں فیصل اعوان کا بڑا بھائی ہوں اور میں اس کو بچانا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا مجھے نہیں پتہ کہ میں کیا کروں ،میں صرف امید کر سکتا ہوں کہ بھارت میں کوئی طاقتور انسان ہماری کہانی سن کر ان لڑکوں کو بحفاظت گھر واپس بھیج دے ۔مظفر آباد میں شاہین ماڈل سکول کے پرنسپل بشارت حسین نے کہا کہ فیصل اعوان سائنس کا طالب علم ہے جس نے نویں جماعت میں پہلی ڈویژن حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل اعوان نے اپنے امتحان میں 525نمبروں میں سے 328نمبر حاصل کیے اور وہ باقی طلبا کے لیے رول ماڈل ہیں ۔سکول کے دستاویزات کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 16سال ہیں ۔