ایم سی بی اور این آئی بی بینک نے ایک اکائی کے طور پرکام کرنے کیلئے انضمام کا اعلان کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم سی بی اور این آئی بی بینک نے ایک اکائی کے طور پرکام کرنے کیلئے انضمام کا اعلان کر دیاہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق این آئی بی بینک کے سنگاپور کے شیئر ہولڈرز نے140حصص کے عوض ایم سی بی کاایک شیئر حاصل کرنے پر اتفاق کر لیاہے۔یہ انضمام انضباطی منظوری کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مشروط ہے ۔این آئی بی بینک کے سیکریٹری اتھر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا کہ ایم سی بی بینک کے مجموعی73,569,197عام حصص این آئی بی بینک کے شیئر ہولڈر ز کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے ۔این آئی بی کے 140شیئرز کے بدلے ایم سی بی کا ایک شیئر دیا جائے گا۔این آئی بی بینک کے جنرل شیئر ہولڈرز بھی اسی تناسب کے ساتھ ایم سی بی بینک کے حصص کے حقدار ہوں گے۔