زیارت میں ایف سی نے بم ناکارہ بنا کرتخریب کاری کا بڑ ا منصوبہ ناکام بنادیا

زیارت میں ایف سی نے بم ناکارہ بنا کرتخریب کاری کا بڑ ا منصوبہ ناکام بنادیا
زیارت میں ایف سی نے بم ناکارہ بنا کرتخریب کاری کا بڑ ا منصوبہ ناکام بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی میں زیارت کے مقام پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرکے برآمد ہونیوالا بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی میں زیارت کے مقام پر واقع دربار میںبم کی اطلاع موصول ہونے پر ایف سی اہلکار بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو خالی کروا کر بم تلاش کر کے اسے ناکارہ بنادیا،ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالا بم دیسی ساختہ تھا جس کا وزن 10 کلو تھا جو کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا تھا،برآمد ہونیوالے بم کو ناکارہ بنانے کے بعد ایف سی نے اسے اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دپیکا پڈوکون نے ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون کااعزازاپنے نام کرلیا

مزید :

کوئٹہ -