وسیم بادامی نے جنید جمشید کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

وسیم بادامی نے جنید جمشید کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا
وسیم بادامی نے جنید جمشید کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا ہے کہ جنید جمشید ہمیشہ ہی امت کو یکجا کرنے کیلئے فکر مند رہتے تھے ، وہ کسی بھی مکتب فکر کے شخص کی اقتدا میں نماز پڑھ لیتے تھے جبکہ رواں سال وہ ایک مجلس عزا میں بھی جانے کے خواہشمند تھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے جنید جمشید کے منہ سے آن ریکارڈ تو کیا آف ریکارڈ بھی کبھی اپنے مخالف نقطہ نظر کے لوگوں کیلئے غلط بات نہیں سنی۔ وہ اکثر مجھے کہا کرتے تھے کہ ہم نے بہت جلد ایسا ماحول پیدا کرنا ہے کہ اگر میرے مکتب فکر میں کوئی شخص غلط بات کرتا ہے تو ہمارے مکتب فکر کے لوگ ہی اس کی حمایت کی بجائے مذمت کریں۔

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں اسلام آباد پمز ہسپتال منتقل کر دی گئیں
انہوں نے مزید بتایا کہ جنید جمشید رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کسی بھی مکتب فکر کے عالم کی امامت میں نماز ادا کرلیتے تھے۔ وہ مجھے کہتے تھے کہ رمضان ٹرانسمیشن تو بہت اچھے طریقے سے ہوگئی لیکن اب اس سے آگے کا کام بھی کرنا ہے اور اللہ کے نبی ﷺ کی امت میں جوڑ پیدا کرنا ہے تاکہ کل کو اللہ کے دربار میں سرخرو ہوسکیں۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی
وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ جنید جمشید میں مکرو فریب اعشاریہ ایک فیصد بھی نہیں تھا وہ جیسے آن ریکارڈ تھے ویسے ہی کیمرے کے پیچھے بھی تھے، امت کو جوڑنے کیلئے اتنے فکر مند رہتے تھے کہ اس محرم میں ایک مجلس عزا میں جانے کے خواہشمند تھے۔
واضح رہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید نجی ٹی وی پر اینکر پرسن وسیم بادامی کے ہمراہ گزشتہ کئی سال سے رمضان المبارک میں سحر ٹرانسمیشن کیا کرتے تھے۔

مزید :

قومی -