ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اسلام آباد امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے

ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اسلام آباد امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے ...
ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اسلام آباد امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایبٹ آباد طیارہ حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ سمیت ان کی اہلیہ اور کم سن بیٹی کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے ،اسامہ وڑائچ اسلام آباد امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کا تعلق پنجاب کے علاقے وزیر آباد سے تھاتاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران زیادہ خدمات خیبرپختونخوا میں انجام دیں۔اسامہ احمد وڑائچ پاکستان ایڈمنسٹریٹرسروس کاحصہ تھے۔اسامہ وڑائچ نے بحیثیت اے سی او صوابی اور بعد میں اے سی ایبٹ آباد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کو 2014میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور تعینات کیاگیا۔اسامہ وڑائچ نے پشاورمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی اوران تجاوزات کے خاتمے میں فعال کرداراداکیا۔ گریڈ اٹھارہ میں ترقی ملنے کے بعد ان کو اکتوبر 2015میں ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کیا گیا۔
چترال میں گزشتہ سال اکتوبر کے ہولناک زلزلے میں انہوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کی سربراہی کی اور 24گھنٹے کے اندر زلزلے کے باعث اپرچترال اور لوئرچترال کے درمیان منقطع ہونے والے زمینی رابطے کو بحال کرایا۔خیبرپختونخواکے افسران کے مطابق اسامہ،قابل اور محنتی آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق انسان بھی تھے۔

مزید :

قومی -