وزیر اعظم کا جنید جمشید کے بیٹے ، ڈی سی چترال کے والد کو فون،طیارہ حادثے میں شہادتوں پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم کا جنید جمشید کے بیٹے ، ڈی سی چترال کے والد کو فون،طیارہ حادثے میں ...
وزیر اعظم کا جنید جمشید کے بیٹے ، ڈی سی چترال کے والد کو فون،طیارہ حادثے میں شہادتوں پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور طیارہ حادثے میں ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ڈی سی چترال کے والد کو بھی فون کیا اور ان سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مذہبی رہنما جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور ان کے والد اور والدہ کے طیارہ حادثے میں سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور شہدا کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی فون کیا اور بیٹے، بہو اور پوتی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے وزیر اعظم کے جنید جمشید اور اسامہ وڑائچ کے گھر فون کرکے اظہار تعزیت کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ طیارہ حادثے میں سب پاکستانی شہید ہوئے ہیںاور نواز شریف تمام لوگوں کے منتخب وزیر اعظم ہیں اس لیے انہیں اس حادثے میں شہید ہونے والوں کا درد محسوس کرنا چاہیے اور لواحقین کو فرداً فرداً فون کرکے اظہار تعزیت کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -