’جب میں 9ماہ کی حاملہ تھی تو میرے شوہر کے گھر والوں نے۔۔۔‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ ایک مرتبہ پھر بول پڑیں، اُن کے خاندان پر ایسا الزام لگادیا کہ سب حیران پریشان رہ گئے

’جب میں 9ماہ کی حاملہ تھی تو میرے شوہر کے گھر والوں نے۔۔۔‘ باکسر عامر خان کی ...
’جب میں 9ماہ کی حاملہ تھی تو میرے شوہر کے گھر والوں نے۔۔۔‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ ایک مرتبہ پھر بول پڑیں، اُن کے خاندان پر ایسا الزام لگادیا کہ سب حیران پریشان رہ گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ روز اپنی نند کے ساتھ جھگڑے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر تمام واقعہ بیان کر دیا اور بتایا کہ عامر خان کی چھوٹی بہن 25سالہ ماریہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ آج ایک بار پھر فریال مخدوم بول پڑی ہیں اور اس بارانہوں نے سنیپ چیٹ کی بجائے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’شادی کے بعد جب میں 9ماہ کی حاملہ تھی، تب میرے سسرال والے میرے شوہر پر دباؤ ڈالتے رہے کہ وہ مجھے طلاق دے دے۔ اب میں ان کے مظالم پر خاموش نہیں رہوں گی اور دنیا کی ہر اس عورت کی آواز بنوں گی جو اپنے سسرالیوں کے استحصال کا شکار ہو رہی ہے اور اس مقصد میں میرے شوہر عامر خان میری پشت پر کھڑے ہیں۔‘‘

اپنے فیس بک پیج پر فریال مخدوم نے مزید لکھا ہے کہ ’’میں اس فرسودہ روایت کو توڑ ڈالوں گی جس کے تحت بہوئیں ہمیشہ سسرالیوں کا ظلم برداشت کرتی ہیں اور خاموش رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں کا یہ تاریک پہلو ہمیشہ خفیہ رہتا ہے۔ ہم خواتین کو ہر سطح پر اس جبر کے خلاف آگے آنا ہو گا اور ظلم پر خاموش رہنے کی اس فرسودہ روایت کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ہمیں کوشش کرنی ہو گی کہ ہم خواتین کی آواز بھی سنی جائے اور اس پر توجہ دی جائے۔اب ہمیں مزید نظر انداز نہیں ہونا۔ میں اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس مقصد میں ان کی مکمل حمایت میرے ساتھ ہے۔‘‘ دوسری طرف فریال مخدوم کی نند ماریہ، جو یونیورسٹی کی طالبہ ہے، نے جواب میں سنیپ چیٹ پر 4پیغامات پوسٹ کیے ہیں۔ ایک میں اس نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ ’’کیا میری شکل دیکھ کر لگتا ہے کہ میں کسی کی پٹائی کر سکتی ہوں؟‘‘محمد عامر کی طرف سے اس قضیے پر تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -