شوبز کی دنیا کے سب سے معروف ترین جوڑے نے بھی طلاق کی تیاری پکڑلی

شوبز کی دنیا کے سب سے معروف ترین جوڑے نے بھی طلاق کی تیاری پکڑلی
شوبز کی دنیا کے سب سے معروف ترین جوڑے نے بھی طلاق کی تیاری پکڑلی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے بعد شوبز کی دنیا کے ایک اور معروف ترین جوڑے کم کارڈیشیئن اور کین ویسٹ نے بھی طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شادی کے اڑھائی سال بعد اب کم کارڈیشئن کین ویسٹ سے طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔ امریکی میگزین ’’یو ایس ویکلی‘‘ نے اداکارہ کے ایک دوست کے ذرائع سے بتایا ہے کہ کم کارڈیشئن ویسٹ سے طلاق لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں کیونکہ اب وہ مزید شادی شدہ نہیں رہنا چاہتیں۔‘‘ اداکارہ کی طرف سے یہ فیصلہ کینے ویسٹ کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے کچھ ہی ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ انہیں عارضی نفسیاتی مسائل کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

یو ایس ویکلی کے مطابق 36سالہ کم کارڈیشئن کے دوست کا کہنا تھا کہ ’’اداکارہ کو طلاق لینے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے تاہم یہ بات طے ہے کہ اب وہ کسی بھی طرح مزید شادی شدہ زندگی نہیں گزارنا چاہتیں۔ وہ اپنے بچوں3سالہ نارتھ اور 1سالہ سینٹ کی مکمل حوالگی کے لیے کیس دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ کم کارڈیشئن اس سے قبل بھی دو شادیاں کر چکی ہیں۔ یہ ان کی تیسری شادی تھی۔ انہوں نے پہلی شادی میوزک پروڈیوسر ڈیم تھامس سے کی تھی جو 3سال چلی جبکہ کرس ہمفریز کے ساتھ ہونے والی دوسری شادی صرف 72دن ہی چل سکی تھی۔ اب وہ اڑھائی سال بعد تیسری شادی بھی ختم کرنے جا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -