جنید جمشید کی شہادت پر خوشی منانے والے خدا کا خوف کریں، ہر شخص نے مرجانا ہے: علامہ طاہر اشرفی

جنید جمشید کی شہادت پر خوشی منانے والے خدا کا خوف کریں، ہر شخص نے مرجانا ہے: ...
جنید جمشید کی شہادت پر خوشی منانے والے خدا کا خوف کریں، ہر شخص نے مرجانا ہے: علامہ طاہر اشرفی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین علما پاکستان کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جو لوگ جنید جمشید کی شہادت پر خوشی منا رہے ہیں انہیں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ خوف خدا کریں کیونکہ ہر شخص نے مرجانا ہے ، پنجابی کا محاورہ ہے کہ ”دشمن مرے تے خوشی نہ کریے ، اک دن سجناں وی مرجانا“۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا نعت خواں ان کی نعت کہتے ہوئے ان کے دربار میں چلا گیا۔ رب کی جنت بڑی وسیع ہے ، انشا اللہ جنید جمشید جنت میں صدیقین ، شہدا اور صالحین کے ساتھ ہوگا اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ اس کے دین کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر کام کریں۔

وزیراعظم کا طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جنید جمشید کو فرقہ واریت میں پھنسانا چاہتے تھے لیکن وہ اس سے نکل آتا تھا کیونکہ اس کے اندر تکبر اور انا نہیں تھی، وہ صرف امت کو جوڑنے کیلئے فکرمند رہتا تھا۔ جو لوگ جنید جمشید کی شہادت پر خوشی منا رہے ہیں انہیں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ہر شخص نے مرجانا ہے ، پنجابی کا محاورہ ہے کہ ”دشمن مرے تے خوشی نہ کریے ، اک دن سجناں وی مرجانا“، اس لیے ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -