پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین اشتہار، دیکھ کر ہر پاکستانی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے، مذھبی حلقوں کی جانب سے مذمت

پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین اشتہار، دیکھ کر ہر پاکستانی کانوں کو ہاتھ ...
پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین اشتہار، دیکھ کر ہر پاکستانی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے، مذھبی حلقوں کی جانب سے مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مارکیٹنگ کے نام پر قابل اعتراض اشتہار بازی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن پاکستان میں امریکی فوڈ چین ہارڈیز(Hardee's) نے تو تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالیں اور ایک ایسا اشتہار بنا ڈالا جو اشتہار سے زیادہ کسی فحش فلم کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

اس نام نہاد ’اشتہار‘ میں ایک خوبرو ماڈل کو انتہائی فحش انداز میں منہ کھولے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ لیس دار مادے کے گاڑھے قطرے اس کے گلابی ہونٹوں پر گرتے نظر آرہے ہیں۔ امریکی کمپنی نے یہ اشتہار اپنی نئی پیشکش Xplosive کے لئے تیار کیا ہے۔


انٹرنیٹ صارفین اس حیا سوز اشتہار پر سراپا احتجاج ہیں اور مارکیٹنگ کے نام پر بے حیائی پھیلانے والی کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار مارکیٹنگ اور جنس کو یکجا کرنے کی شرمناک کوشش ہے، جس کا مقصد بیہودہ حرکتوں کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

مذہبی حلقوں اور عام لوگوں نے اس حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اشتہارمعاشرے کی حیاء کے خلاف ایک گھٹیا حملہ ہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ زبیر احمد ظہیر  کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں اس بات کی اجازت نہیں کہ کھانے کی چیز کی اس طرح تضحیک کی جائے۔اگر کمپنی اپنی چیز بیچنا چاہتی ہے تو اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے رہیز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ رزق کی عزت کا درس ہر مذہب دیتا ہے لیکن اشتہار بنانے والوں نے بے حیائی کی تمام حدیں ہی پھلانگ دیں، کمپنی کو فوری طور پر یہ اشتہار ہٹا کر لوگوں سے اپنی شرمناک حرکت کی معافی مانگنی چاہیے. ایک طالب علم سعد جمیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کا پست اشتہار ایک پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور قابل مذمت ہے۔