پشاور اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.6ریکارڈ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6جبکہ گہرائی 45کلومیٹر تھی اور مرکز جنوب مشرق میں افغانستان میں تھا۔