سندھی ثقافتی دن پر کراچی کی سڑکوں پرسر عام فائرنگ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

سندھی ثقافتی دن پر کراچی کی سڑکوں پرسر عام فائرنگ،ویڈیو منظر عام پر آگئی
سندھی ثقافتی دن پر کراچی کی سڑکوں پرسر عام فائرنگ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے ثقافتی دن پر کراچی کی شاہراوں اور سڑکوں پر سرعام فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق4 دسمبر کو سندھ کا ثقافتی دن منایا گیا لیکن کراچی کی سڑکوں پر جشن کا کچھ اور ہی منظر تھا ،کاروں پر اسلحہ بردار لوگ قافلے کی صورت میںکراچی کی سڑکوں پر امڈ آئے او راندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا،نامعلوم افراد سڑکوں پر جہاں جی چاہتا کھڑے ہوجاتے اور سرعام فائرنگ کرنا شروع کردیتے،فائرنگ کے دوران نہ تو پولیس دکھائی دی اور نہ رینجرز اہلکار دور دور تک نظرآئے۔

لکی سیمنٹ کا’کیا موٹرز‘کے اشتراک سے گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ
4 دسمبر کے دن ہونیوالی فائرنگ نے ایک بار پھر اہلیان کراچی کو لیاری گینگ وار کی یاد دلادی،مسلح لوگ کافی دیر کراچی کی سڑکوں پر دندناتے رہے ، اس دوران انہوں نے شہر قائد کی اہم شاہراو¿ں پر بھی فائرنگ کی پر مجال ہے کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کان پر جوں تک رینگی ہو،مسلح افراد نے کراچی میں کھلے عام فائرنگ اور اسلحہ لہرا کر سندھ حکومت کے سکیورٹی سے متعلق جھوٹے دعووں کی پول کھول دی،فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور آخر کار مسلح قافلہ روپوش ہوگیا اور پیچھے چھوڑ گیا گولیوں کے خول اور حکومت کے جھوٹے دعووں کی اڑی ہوئی دھجیاں جنہیں اکٹھا کرنے بھی کوئی نہیں آیا ۔

مزید :

کراچی -