جنید جمشید کی آخری خواہش تھی کہ پرانے دوست مل کر انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کریں: سلمان احمد

جنید جمشید کی آخری خواہش تھی کہ پرانے دوست مل کر انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ...
جنید جمشید کی آخری خواہش تھی کہ پرانے دوست مل کر انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کریں: سلمان احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنید جمشید کے قریبی دوست اور معروف گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی آخری خواہش یہ تھی کہ ہم پرانے دوست مل کر ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوئی تخلیقی کام کریں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے بتایا کہ جب میری آخری دفعہ جنید جمشید سے بات ہوئی تو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوئی پیغام یا نغمہ ریکارڈ کرایا جائے۔ جنید جمشید نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ہم سب وائٹل سائنز کے پرانے دوست مل کر یہ پیغام ریکارڈ کرائیں۔

جنید جمشید کی زندگی کا وہ پہلو جوانہوں نے سب سے چھپائے رکھا، خواتین کیلئے نہایت شاندار کام کرگئے
انہوں نے مزید کہا کہ آخری دفعہ میں نے جنید جمشید کے ساتھ ” چاند ستارہ “ ملی نغمہ ریکارڈ کرایا تھا۔ اس سے پہلے ہم دونوں نے سانحہ اے پی ایس کے بعد پانچ منٹ کی ڈاکیو مینٹری بنائی تھی جس میں نوجوان نسل کو یہ بتایا گیا تھا کہ ہم دہشتگردی کی مخالفت کریں اور ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ کریں۔
واضح رہے کہ سلمان احمد اور جنید جمشید ماضی میں ایک ہی میوزک بینڈ ” وائٹل سائنز “کا حصہ رہے ہیں جبکہ سلمان احمد ان دنوں ” جنون “ بینڈ کا حصہ ہیں جبکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -