پی پی نے ادارے تباہ کیے، بحالی کیلئے وزیر اعظم دن رات کام کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی پی نے اپنے دور میں غیر شفاف بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں سے ادارے تباہ کیے جن کی بحالی کیلئے وزیر اعظم دن رات کام کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں اور الزامات لگا رہے ہیں، پی آئی اے اور ریلوے کو تباہ کرنے والے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کریں۔ حکومت بیمار اداروں کی اصلاح کر رہی ہے اور انہیں مالی و انتظامی بحران سے نکال رہی ہے۔