وہ آدمی جس نے کئی ماہ پہلے ہی پی آئی اے کے طیارے گرنے کی پیشگوئی کردی تھی اسے کیسے معلوم تھا؟ جان کر پاکستانیوں کا خون کھول اٹھے گا

وہ آدمی جس نے کئی ماہ پہلے ہی پی آئی اے کے طیارے گرنے کی پیشگوئی کردی تھی ...
وہ آدمی جس نے کئی ماہ پہلے ہی پی آئی اے کے طیارے گرنے کی پیشگوئی کردی تھی اسے کیسے معلوم تھا؟ جان کر پاکستانیوں کا خون کھول اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے سے متعلق انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے پروگرام میں بتا دیا تھا کہ ان طیاروں کے بلیڈز کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور پی آئی اے نے انہیں پیسے بچانے کیلئے خود ہی مرمت کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کا کہناتھا کہ انہوں نے جنوری 2015میں اپنے پروگرام میں بتایا تھا کہ طیارے کے بلیڈ زائدالمعیاد تھے جو ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہے تھے،پی آئی اے نے پیسے بچانے کیلئے ان کو خود سے مرمت کیا حالانکہ ان کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے،پی آئی اے نے اے ٹی آر کو ای میل بھی کی جس کا کمپنی نے جواب بھی دیا تھا،بلیڈ ز کی لسٹ مانگی گئی ،جس کا کوئی بھی جواب پی آئی اے نے نہیں دیا۔
اس کے بعد پھر ای میل کرکے جواب مانگا گیا اور کہا گیا کہ پی آئی اے کو خط موصول ہوا ہے یا نہیں،سمجھ بھی آئی ہے کہ نہیں،اس کے بعد پی آئی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاس مرمت کرنیوالے تمام کاریگر اور آلات بھی موجود ہیں جس پر اے ٹی آر کمپنی نے جواب دیا کہ بلیڈز کی مرمت کی اتھارٹی صرف کمپنی کے پاس ہے کوئی اور مرمت نہیں کرسکتا ہے۔
یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پی آئی اے نے ڈی آئی ایس کی مرمت کیلئے غیرمعیاری تار استعمال کیے،کنڈکٹر بھی ایک مقامی کمپنی سے خریدے گئے جن کے خریداری کے آرڈر بھی موجود ہیں،پی آئی اے کے طیارے گراونڈ ہونے کے قابل ہیں پرواز کے نہیں۔اس حادثے کے ذمہ دار پائلٹس،ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے تینوں ہیں،چار پائلٹس نے اے ٹی آر طیاروں کی خرابی بارے انتظامیہ کو چار بار لکھ کردیا لیکن ان کو چپ کروا دیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:


Mubasher Lucman PK661 by dailypakistan

مزید :

لاہور -