طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ،میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے چترال نہیں جاسکا:شعیب اختر

طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ،میں اپنی مصروفیات کی ...
طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ،میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے چترال نہیں جاسکا:شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ہے، ہر ایک اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا، جنید سے دو ہفتے قبل ملاقات ہوئی ، مجھے بھی جانا تھا لیکن اپنی مصروفیت کی وجہ سے چترال نہیں جا سکا۔
سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ حادثہ ہوگا،سعید انور سے بات چیت ہوئی تھی، انھوں نے چترال آنے کا کہا،جنید بھائی ہمیشہ اللہ کی بات کرتے تھے،بہت ہی نیک انسان تھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

فوجی کیمپوں پر مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملے ،وزارت داخلہ اور دفاع میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ،پارلیمانی کمیٹی نے بھی بھارت کی فوجی صلاحیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ،خفیہ اداروں نے فوجی کیمپوں کی حفاظت ’’تربیت یافتہ کتوں ‘‘ کے سپرد کرنے کی تجویز دے دی
انہوں نے کہا ہے کہ جنیدجمشید اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے،انھوں نے سب کومعاف کرنے کادرس دیا،جنید جمشید سے دو ہفتے پہلے ملاقات ہوئی تھی،جنید جمشید کی خاصیت یہ تھی کہ وہ اعلیٰ اخلاق تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موت تو اللہ نے دینی ہے لیکن حکومت کو حفاظتی انتظامات بھی کرنے چاہئیں،حفاظت پر لاپروائی نہیں کرنی چاہیے،ایک یہاں کی عدالت ہے اور ایک آخرت میں عدالت لگے گی سب کو جواب دینا پڑے گا،تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ہر ایک اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا۔

مزید :

کھیل -