ہائی کورٹ :الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہ دینے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب

ہائی کورٹ :الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہ دینے پرالیکشن کمیشن سے ...
ہائی کورٹ :الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہ دینے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جاوید رشید محبوبی کی درخواست میں سلیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاونس نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ قانون کے مطابق ٹربیونل کے ججز سپیشل جوڈیشل الاﺅنس کے حق دار ہیں۔ درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس دیدیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہیں دیا جا رہا، درخواست گزار کی طرف سے اعتراض اٹھایا گیا کہ پنجاب میں ٹربیونل کے ججز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے. درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب میں قائم الیکشن ٹربیونلز کے ججز کو بھی جوڈیشل الاونس دیا جائے ۔

مزید :

لاہور -