ہائی کورٹ :کاغذ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا حکم نامہ معطل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کاغذ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگانے کا حکم معطل کر تے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست گزارمقامی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست میں کاغذ کی درآمدپر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ کے خلاف کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی ہائیکورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے جبکہ قانون کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی اور کمیشن کی تشکیل مکمل ہونے تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل نے اعتراض کیا کہ نامکمل کمیشن کے باوجود بیرون ملک سے درآمد ہونے والے کاغذ پر دس سے بیس فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے جو غیر قانونی اقدام ہے، درآمدی کاغذ پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وصولی پر درآمد روکا جائے۔