عابد شیر علی جیسے لوگ مالشیوں کی مانند ،ملک میں 2اصلی اپوزیشن لیڈرشیخ رشید اور عمران خان ہیں،باقی سب جھوٹے ہیں:شیخ رشید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ عابد شیر علی جیسے لوگ مالشیوں کی مانند ہیں،ملک میں2 اصل اپوزیشن لیڈر شیخ رشید اور عمران خان ہیں ،باقی لوگ خود کو اپوزیشن پارٹی کہہ کر جھوٹ بولتے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیو ز کے پروگرام ”دی رپورٹرز “ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ حیرت ہوتی ہے کہ ملک میں امیر کے لئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون ہے،اگرکیس کسی غریب کا ہو تو 1947 سے پہلے کا ریکارڈ نکل آتا لیکن بات اگر کسی امیر کیخلاف آجائے تو کبھی بھی ریکارڈ 10سال پرانا نہیں ملتا اور اگر مل جائے تو اسے آگ لگ جاتی ہے، سپریم کورٹ میں ججز کو میں نے کہاہے کہ پوری قوم اس وقت آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، سب کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیںاگرپی پی ہمارے ساتھ ہوتی تو جماعت اسلامی کمیشن کا مطالبہ نہ کرتی۔
طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس سے کچھ نہیں نکلنے والا ، ہر ایک اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا:شعیب اختر
شیخ رشید نے تنقید کی توپوں کا رخ نواز شریف کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ قوم نواز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے کیونکہ نواز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے،بعض لوگ حادثوں کی پیداوار ہیں اور عابد شیر علی جیسے لوگ مالشیوں کی مانند ہیں جو اپنے پیسے بنانے کے لئے بڑے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ،عابد شیر دوسروں پر بنا سوچے سمجھے تنقید ایسے کرتے ہیں جیسے خود وہ سادھو ہیں جبکہ وہ خود کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ہائی کورٹ :الیکشن ٹربیونل کے ججز کو جوڈیشل الاﺅنس نہ دینے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب
جلسے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں سڑکوںپر نکلنا چاہیے جلسے جلسوس کرنے چاہئیں، احتجاج عوام کا حق ہے، جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے طاہر القادری کے پاس بھی جاو¿ں گا ، جلسے میں پیپلز پارٹی آئے اسے ویلکم کیا جائے گا لیکن اگر ہوائی فائر کرنے ہیں تو رہنے دیں نہ آئیںگھروںمیں بیٹھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نہیں بھی آتا تو شیخ رشید اور عمران حکومت کا برج الٹانے کے لئے کافی ہیں، آصف زرداری کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کاکچھ معلوم نہیں اور نہ ان سے کوئی رابطہ ہے محض 27 دسمبر کو پاکستان آنے کی اطلاعات سنی ہیں۔