پروبیشن آفس میں سہولیات کا فقدان ،سیشن جج نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھیج دیا

پروبیشن آفس میں سہولیات کا فقدان ،سیشن جج نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پروبیشن آفس سیشن کورٹ میں سہولیات کا فقدان ،6 ماہ سے ایک ہزار ملزمان کی اصلاح کے لئے ایک پروبیشن آفیسر کام کررہا ہے جبکہ 3پروبیشن آفیسر6 ماہ سے تعینات ہی نہیں کئے گئے،پروبیشن آفیسر نہ ہونے سے ملزمان کی اصلاح کا پروگرام رک گیاہے، سیشن جج نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکمے کو مذکورہ پروبیشن آفیسر زتعینات کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔سیشن کورٹ میں ملزمان کی اصلاح کے لئے پروبیشن آفس قائم ہیں جہاں پر 60کے قریب عدالتیں اپنے معمولی جرائم کے ملزمان کو جیل بھجوانے کی بجائے ان کی اصلاح کے لئے ان کو پروبیشن آفیسر کے پاس بھجوادیتی ہے، جہاں پر ملزمان کی عدالت کے مقررکردہ وقت پر اصلاح کرائی جاتی ہے اور اچھا شہری بنا کر ان کو آزاد کردیا جاتا ہے۔ پروبیشن آفس میں 4 پروبیشن آفیسر تعینات ہیں جن میں سے 3پروبیشن آفیسروں کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ ایک پروبیشن آفیسر رانا غلام سرور کو رہنے دیا گیا۔6 ماہ کا عرصہ گزر گیا ابھی تک تینوں خالی سیٹوں پر پروبیشن آفیسر تعینات نہیں کئے گے جس کی وجہ سے اصلاح کے لئے آنے والے ملزمان کی اصلاح کا کام مکمل نہیں ہو پا رہا، سیشن جج نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکمے کو مراسلہ لکھا کہ پروبیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے لیکن ابھی تک پروبیشن آفس کی حالت جوں کی توں ہے۔ملزمان جو اصلاح کے لئے عدالتوں نے پروبیشن آفس بھجوائے تھے پروبیشن آفیس سے حاضری لگوانے کے بعد ہر تاریخ پر واپس جا رہے ہیں اس کے علاوہ پروبیشن آفس کو ملزمان کے میڈیکل کرانے کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں۔

مزید :

لاہور -