میرے شوہر کو گرفتار کیا جائے ،وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا ہے ،خاتون کی عدالت میں درخواست

میرے شوہر کو گرفتار کیا جائے ،وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ...
میرے شوہر کو گرفتار کیا جائے ،وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا ہے ،خاتون کی عدالت میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم جان محمد کی گرفتاری کے لئے اس کی بیوی رانی بیگم سیشن عدالت پہنچ گئی،عدالت نے ایف آئی اے کومذکورہ ملزم کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت میں شادباغ کی ایک خاتون رانی بیگم کو وکیل چودھری ریاض اختر نے پیش کیا، خاتون نے خاوند کی طرف سے کرپشن کرنے پر اسے گرفتارکرنے کی درخواست دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم جان محمدسادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کرنقدی سے محروم کردیتا ہے۔رانی بیگم نے کئی بار منع کیا کہ وہ کرپشن کی رقم بچوں کو نہیں کھلا سکتی لیکن اس کا شوہر باز نہیں آیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہرکو سعودی عرب میں کوڑے پڑ چکے ہیں اور سعودی حکومت نے اس کے داخلے پر پابندی بھی لگا رکھی ہے، اگر اس کے خاوند کے خلاف کارروائی نہ کی تو یہ بچوںکا مستقبل بھی خراب کردے گا،احتجاج کرنے پر وہ اس کا ایک بچہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو گرفتار کرنے کے لئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے کو جان محمد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

لاہور -