’میں تمہیں اتنا کھانادوں گا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘ قحط زدہ ملک کیلئے صدر پیوٹن نے سب سے بڑا اعلان کردیا، کونسا ملک ہے یہ سن کر امریکہ کی نیندیں اُڑگئیں، آپ بھی جانئے

’میں تمہیں اتنا کھانادوں گا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘ قحط زدہ ملک کیلئے صدر ...
’میں تمہیں اتنا کھانادوں گا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘ قحط زدہ ملک کیلئے صدر پیوٹن نے سب سے بڑا اعلان کردیا، کونسا ملک ہے یہ سن کر امریکہ کی نیندیں اُڑگئیں، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بیک وقت کئی محازوں پر لڑنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ امریکا کے سخت مخالف ملک وینزویلا کو غذائی مدد کی غیر معمولی پیشکش کر کے انہوں نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ہر سمت سے امریکا کو گھیرا ڈال رہے ہیں۔ پیوٹن نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے کہ جب وینزویلا میں قحط کا سماں ہے اور خوراک کی قلت اس قدر سنگین ہوگئی ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ 

ویب سائٹ ٹیلیسر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس نازک موقع پر روسی صدر نے وینز ویلا کے صدرنیکولس مادورو کو ایسی مدد کی پیشکش کردی ہے جس کی انہیں بے حد ضرورت تھی۔ صدر نیکولس مادورو کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے انہیں یقین دہانی کروادی ہے کہ وینز ویلا کو جتنی بھی گندم کی ضرورت ہے وہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے وینز ویلا کو زرعی شعبے کے علاوہ اقتصادی اور فوجی شعبے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ وہ اپنے بہترین ماہرین کو وینز ویلا بھیجیں گے تاکہ مختلف شعبوں اور خصوصاً زراعت کے شعبے میں نئی صنعتیں قائم کرنے کے لئے مدد فراہم کی جاسکے۔
وینز ویلا کے موجودہ بحران پر صدر مادورو کا کہنا ہے کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ان کی مخالف جماعتیں اور کاروباری طبقہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو درہم برہم کرکے ان کے خلاف سازش کررہا ہے ۔ وہ خوراک کے سنگین بحران کو بھی اسی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ملک میں خوراک کی بدترین قلت کی وجہ سے خدشہ پیدا ہوچکا ہے کہ کسی بھی وقت خانہ جنگی کا آغاز ہو سکتا ہے، لیکن صدر مادورو کا کہنا ہے کہ روسی پیشکش کے بعد خطرہ ٹل گیا ہے۔