قیدی جیل سے فرار، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ایک ہفتے بعد خود ہی واپس آگیا، کیا انتہائی ضروری کام کرنے گیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

قیدی جیل سے فرار، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ایک ہفتے بعد خود ہی ...
قیدی جیل سے فرار، پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی لیکن پھر ایک ہفتے بعد خود ہی واپس آگیا، کیا انتہائی ضروری کام کرنے گیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آگرہ (نیوز ڈیسک) جیل سے فرار ہونے کا موقع ایک بار مل جائے تو کون احمق ہوگا جو پھر سے قیدخانے کی جانب جائے گا، مگر بھارت میں ایک انوکھے قیدی نے فرار کے بعد رضاکارانہ طور پر جیل واپس آ کر یہ حیرتناک کام بھی کر ڈالا ہے۔ 

ویب سائٹ نیوز ڈی کی رپورٹ کے مطابق جتندرا نامی نوجوان کو دو سال قبل قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور اس دوران اسے آگرہ کی جیل میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ اس نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے درخواست کی کہ اسے اپنی محبوبہ سے ملاقات کا موقع دیا جائے لیکن جیل حکام نے اس کی درخواست مسترد کردی۔ ایک ہفتہ قبل جتندرا کو عدالت میں پیشی کے لئے لیجایا جارہا تھا کہ وہ پولیس اہلکاروں کو جل دے کر فرارہوگیا۔ اس کی تلاش کے لئے بہت کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ہوئی، البتہ پولیس والے اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ایک ہفتے بعد وہ خود ہی دوبارہ جیل آن پہنچا۔
اب یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ جتندرا نے فرار ہونے کے بعد اپنی محبوبہ سے رابطہ کیا اور اسے لے کر ساحلی شہر گووا چلا گیا۔ دونوں نے ایک ہفتہ اکٹھے گزارا جس کے بعد وہ دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل واپس آ گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب اس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ اس کے فرار پر غفلت کے مرتکب قرار دئیے گئے دو اہلکاروں کو پہلے ہی برخاست کیا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -