امریکہ نے بھارت کو اہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا

امریکہ نے بھارت کو اہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا
امریکہ نے بھارت کو اہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے بھارت کو اہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا جبکہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ عہدہ بھارت کیلئے منفرد ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، دہشتگردی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ کی جانب سے بھارت کو اہم دفاعی اتحادی قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دفاعی اتحاد کا عہدہ بھارت کیلئے منفرد ہے، دہشتگرد گروہوں کو کسی بھی ریاست کی طرف سے سرپرستی نہیں دی جائے گی۔ بھارت کی جانب سے اہم دفاعی اتحادی قرار دینے کیلئے امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔